دنیا ٹی وی
اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر امریکی نائب صدر کی مذمت
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے متنازعہ یروشلم پر اسرائیل کی طرف سے 1600 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکہ کی خواہش کے باوجود بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار امن مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ 
بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کی طرف سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یروشلم سے متصل مغربی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے"رمات شلومو" نامی مذہبی بستی کی تعمیر اس اعتماد کو تباہ کر دے گی جس کی ہمیں اسرائیل سے تعمیری مذاکرات کے لئے ضرورت ہے۔ 
گذشتہ ہفتے عرب لیگ کی حمایت حاصل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے تقاضا کیا تھا کہ اسرائیل بستیوں کی تعمیر روک دے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سیاسی مخالفین دشمنانِ اسلام ہیں، ایران
<description xml:lang="ur">مذہب اور اس کے پیروکاروں کے تحفظ کا روایتی اسلامی نظریہ ایران کے حکمرانوںکے لئے ایک عدالتی ہتھیار بن گیا ہے۔ اس نظریہ کو استعمال کرتے ہوئے حکومت اپنے مخالفین پر ممکنہ سزائے موت کی دھمکی کے ساتھ دشمنانِ خدا ہونے کے الزامات لگا رہی ہے ۔
مخالفین پر ایرانی حکومت کی طرف سے "محربی" یعنی جنگجو ہونے کے الزامات لگائے جانے کی وجہ سے حکومت اور اسلامی سکالرز کے درمیان ایک وسیع خلیج حائل ہو گئی ہے اور یہ سوال سر اٹھا رہا ہے کہ مسلمانوں کو تحفظ دینے کا نظریہ سیاسی مظاہرین کو سزا دینے کیسے استعمال ہو سکتا ہے۔ 
سکالر ز کے مطابق "محربی" کو اپنی حکومت کے دفاع کے لئے استعمال کرنا غلط ہے اور یہ ایک صحیح نظرئیے کا غلط استعمال ہے۔ 
"سی آرایس تھری" سِسکو کا نیا راﺅٹنگ کیرئیر سسٹم
نیٹ ورک ڈیوائسز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سِسکو نے "سی آر ایس تھری" نامی نیا راﺅٹر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ راﺅٹر سسٹم انٹر نیٹ پر ویڈیو ٹرانسمیشن، موبائل ڈیوائسز اور نت نئی سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔سِسکو سسٹمز کے چیئرمین اور سی ای او جون چیمبرز کے مطابق "سی آرایس تھری" اپنے سے پہلے راﺅٹنگ کیرئر سسٹم "سی آر ایس ون" سے تین گنا زیادہ کپیسٹی رکھتا ہے۔ اس کا ملٹی چیسز آرکیٹیکچر 322 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ تک ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جون چیمبرز کا کہنا ہے کہ یہ راﺅٹر اپنی مد مقابل ڈیوائسز کی نسب انٹر نیٹ ٹریفک کو 12 فیصد زیادہ تیزی سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ 
1973ءکا آئین جلد بحال ہو جائے گا، صدر زرداری
<description xml:lang="ur">صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک آئینی اصلاحات پیکیج حتمی شکل اختیار کر کے 1973ءکا آئین اپنی اصل صورت میں بحال ہو جائے گا۔پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت آزاد ذرائع ابلاغ پر پختہ یقین رکھتی ہے اس نے اس ضمن میں متعدد بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ آزاد ذرائع ابلاغ جمہوری اداروں کی بہتری میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 
ضمنی انتخابات : سخت سکیورٹی میں انتخابی عمل کا آغاز
<description xml:lang="ur">پنجاب اور بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور، جھنگ اور بہاولنگر میں رینجرز جبکہ جعفرآباد میں فرنٹئیر کور نے فلیگ مارچ کیا۔ 
پنجاب اسمبلی کے حلقے 284 بہاولنگر،پی پی 82 جھنگ ، این اے 123 لاہور اور بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 25 جعفر آباد میں بیلٹ باکسز ، بیلٹ پیپرز، مہریں اور دیگر سامان گزشتہ روز ہی انتخابی عملے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ لاہور کے حلقہ این اے 123 میں (ن) لیگ کے پرویز ملک، جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ اور تحریک انصاف کے میاں حامد معراج کے درمیان مقابلہ ہے۔جھنگ کے حلقہ پی پی 82 میں پیپلز پارٹی کے غضنفر علی جبوآنہ اور (ن) لیگ کے امیدوار محمد اعظم چیلہ کے درمیان مقابلہ ہے۔ فورٹ عباس حلقہ 284 میں پیپلزپارٹی کے کاشف نوید، مسلم لیگ (ق) کے چودھری عبداللہ وینس اور مسلم لیگ (ضیا) کے شاہد انجم کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی پچیس جعفرآباد ون میں پیپلزپارٹی کے میر ناصرخان جمالی، آزاد امیدوار عطا اللہ بلیدی اور عوامی پارٹی کی مائی جوری جمالی میں سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
فیصل آباد: ڈاکووں نے دکان دار کو قتل کر دیا
<description xml:lang="ur">فیصل آباد میں ڈاکووں نے دکاندار کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دنیا نیوز کو واردارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔ گلستان کالونی میں ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر رقم اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ دکان دار نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ڈاکووں کو تلاش کیا جارہا ہے۔
 ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
<description xml:lang="ur">آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعدانھیں مزید ایک سال کیلئے آئی ایس آئی کے سربراہ کے عہدے پربرقراررکھنے کیلئے پندرہ دن قبل سمری وزیراعظم کوبھیجی گئی جو منظور کر لی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع کی مدت ملازمت اٹھارہ مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔
 ذکی الرحمن لکھوی کا مقدمہ لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
<description xml:lang="ur">لاہور ہائیکورٹ نے ممبئی حملوں کے مبینہ طور پر شریک ملزم ذکی الرحمن لکھوی کا مقدمہ راولپنڈی سے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس خواجہ شریف کی عدالت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ملزم ذکی الرحمان اور ان کے وکیل خواجہ سلطان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تاہم خواجہ سلطان ایڈووکیٹ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پنڈی میں موجود جج پر حکومت دباو ڈال رہی ہے۔ خواجہ سلطان کی طرف سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ان کی نگرانی کر رہی ہیں جن سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالت میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔
ترکی کا اپنے سفیر کو واشنگٹن بھیجنے سے انکار
<description xml:lang="ur">ترکی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے سفیر کو واپس واشنگٹن نہیں بھیجے گا جب تک اسے اس امریکی قرارداد کے بارے میں وضاحت نہیں ملتی جس میں 1915 میں ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیا میں ہونے والے قتل کو، نسل کشی کا نام دیا گیا ہے۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے سعودی عرب میں کہا کہ یہ قرارداد ترک امریکا تعلقات کو متاثر کرے گی۔
افغانستان میں مزید بڑی جنگوں کا سامناکرناپڑے گا، رابرٹ گیٹس
<description xml:lang="ur">امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس کا کہناہے کہ افغانستان میں عالمی فوج کو ابھی مزید جنگوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کابل میں نیٹواورامریکی کمانڈرکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اگلاآپریشن صوبہ قندھارمیں کیا جائے گا۔
امریکادنیا کی سب سے بڑی ٹھگ اور ظالم ریاست ہے، ایراناور 
<description xml:lang="ur">ایران نے اپوزیشن شدت پسند گروپ فری لائف کردستان پارٹی کے رہنما عبدالرحمان حاجی احمدی کی گرفتاری کے بعد رہائی پر جرمنی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست نے کہا ہے کہ جرمنی اور دوسری یورپی اقوام عملاً دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں کو تحفظ دے رہی ہیں۔ادھرامریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے بیان پرایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی دھوکے بازاورٹھگ ریاست ہے۔
فلسطین اسرائیل بلاواسطہ مذاکرات کا آغاز، امریکا کی تصدیق
<description xml:lang="ur">اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا آغازہوگیاہے۔ امریکی دفترخارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے دونوں فریقین کے درمیان امریکا کی زیرنگرانی باضابطہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔
 آئندہ سال کپاس کی پیداوارایک کروڑساٹھ لاکھ گانٹھیں ہونے کی توقع
<description xml:lang="ur">مقامی سطح پرقیمت بڑھنے کی وجہ سے آئندہ سال کپاس کی پیداوارایک کروڑساٹھ لاکھ گانٹھیں ہونے کی توقع ہے۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اکرم نے دنیا نیوز کو بتایا کہ رواں سال ملک میں کپاس کی ایک کروڑستائیس لاکھ گانٹھیں پیدا ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال یہ حجم ایک کروڑچودہ لاکھ گانٹھیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں سال پاکستان میں کپاس کی فی من قیمت پانچ ہزار سات سو پچاس روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔
گھی اور تیل: سولہ کلو گرام کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ
<description xml:lang="ur">مقامی مارکیٹ میں سولہ کلو گرام گھی و تیل کی قیمت میں بیس روپے جبکہ کھلے گھی و تیل کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریٹیلرزگروسرزکے مطابق مقامی ہول سیل مارکیٹ میں سولہ کلو گرام گھی و تیل کی قیمت اٹھارہ سوساٹھ روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ یکم مارچ کے بعد سے خوردنی تیل و گھی کی قیمت میں چالیس روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں فی کلو گھی و تیل کی قیمت دو روپے اضافے سے ایک سو بیس روپے ہوگئی ہے۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز اجلاس
<description xml:lang="ur">جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی گھروں کو واپسی اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ کورکمانڈرزنے شیڈول کوحتمی شکل دے دی ہے۔ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت کورکمانڈرز کے اجلاس میں جنوبی وزیرستان کے بے گھرافراد کی واپسی اورشورش زدہ علاقوں کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اموربھی زیرغورآئے جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کورکمانڈرزکواپنے حالیہ دورہ افغانستان اوروہاں نیٹوکمانڈروں اورافغان رہنماوں سے ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ہلمند میں دہشتگردوں کے خلاف اتحادی فوج کے آپریشن کے پاکستان پراثرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں میں پیشرفت بھی زیرغورآئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی کے مختلف فارمیشنز کی فائرنگ مشقوں میں پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنے کرنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔